سروائیکل ویکسین کیخلاف پروپیگینڈا پھیلانے والوں کو حکومتی انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کر دی گئی ہیں، سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ تقریب میں ماہرین امراضِ نسواں پروفیسر نگہت شاہ، ڈاکٹر حلیمہ یاسمین اور ماہر امراضِ اطفال ڈاکٹر خالد شفیع بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سندھ میں 9 تا 14 سال کی 41 لاکھ بچیاں ہیں، جنہیں ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، سوشل میڈیا پر ایچ پی وی ویکسین کے حوالے سے منفی تاثر پیدا کیا گیا ہے، یہ مانع حمل کے مقصد کیلئے استعمال نہیں کی جا رہی، یہ وائرس کے خلاف اثر انگیزی رکھتی ہے اور 2006ء سے دنیا بھر میں لگائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ اگر یہ ویکسین مہم کامیاب رہی تو ہم دیگر امراض سے بچاؤ کیلئے مزید ویکسین متعارف کروائیں گے، یہ 13ویں ویکسین ہے جو ای پی آئی کا حصہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو خط لکھا، میں نے کہا کہ ہم زرِمبادلہ خرچ کر رہے ہیں، ہم کیوں ویکسین خود مینوفیکچر نہیں کرتے؟ اس کی انڈسٹری لگانے میں بہت بڑا بجٹ چاہیے، میں نے کہا ان کو قرض ہی دے دیں، حکومت ویکسین خرید رہی ہے، لیکن انڈسٹری بنانا وفاقی حکومت کا معاملہ ہے، ہم کینسر رجسٹری بنا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
این ای ڈی کے لیکچرار کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کے خلاف درخواست،عدالت نے درخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔سندھ ہائیکورت میں درخواست کی سماعت کے موقع پر بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کے جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا گیا ،وکیل کی جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی۔