data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2025میں ملک میں 55240میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 0.

76فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 54826میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی تھی،جون کے مقابلہ میں جولائی میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.43فیصداضافہ ہواہے، جون میں ملک میں 55002میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں 125423میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 6.69فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 117556میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی تھی،جون کے مقابلہ میں جولائی میں بناسپتی گھی کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر1.76فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جون میں ملک میں 123254میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی پیداوارہوئی کی پیداوارمیں خوردنی تیل کی کے مقابلہ میں میں ملک میں سال جولائی جولائی میں

پڑھیں:

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے کرلی گئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقابلے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جولائی تا ستمبر بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 79 ارب روپے بڑھ گیا
  • جولائی تا ستمبر واپڈا کا گردشی قرضہ 79 ارب روپے بڑھ گیا
  • امریکی شٹ ڈاﺅن طویل، 35 دن کا ریکارڈ توڑ دیا، بحران میں اضافہ
  • کراچی، کوہی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
  • ملکی تجارتی خسارے میں 3ارب 46کررڑ70لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی میں اضافہ، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار