قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-03-1
یہ آسمان و زمین اور اِن کے درمیان کی چیزیں ہم نے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنا دی ہیں۔ اِن کو ہم نے برحق پیدا کیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔ اِن سب کے اٹھائے جانے کے لیے طے شدہ وقت فیصلے کا دن ہے۔ وہ دن جب کوئی عزیز قریب اپنے کسی عزیز قریب کے کچھ بھی کام نہ آئے گا، اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچے گی۔ سوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم کرے، وہ زبردست اور رحیم ہے۔ زقوم کا درخت۔ گناہ گار کا کھاجا ہوگا۔ تیل کی تلچھٹ جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا۔ جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے۔ (سورۃ الدخان:38تا46)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کے ساتھ کوئی بھلائی کی گئی اور اس نے بھلائی کرنے والے سے کہا: ’’جذاک اللہ خیراً‘‘ (اللہ آپ کو بہترین جزا عطا فرمائے) تو یقینا اس نے ’’شکریے‘‘ کا حق ادا کردیا۔ (جامع ترمذی)
نبی اکرمؐ نے فرمایا: ’’میری امت کا مفلس و نادار شخص وہ ہے جو قیامت کے دن نماز, روزہ اور زکوۃ کے ساتھ آئے گا مگر اس نے کسی کو گالی دی، کسی پر بہتان لگایا، کسی کا مال کھایا اور کسی کو مارا تھا، لہٰذا اس کی نیکیاں ان مظلوموں میں تقسیم کردی جائیں گی جب نیکیاں ختم ہو جائیں گی تو ان کے گناہ لیکر اس شخص پر ڈال دیے جائیں گے پھر اس کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ (ترمذی)
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہری کی بازیابی کیلیے تمام وسائلاستعمال کیے جائیں‘ سندھ ہائیکورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں2 لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، عدالت نے شہری کی بازیابی سے متعلق تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعتپر عدالت کو آگاہ کیاگیا کہ کلری سے لاپتا ہونے والے شہری شعیب اقبال گھر واپس آگئے ، انکی گمشدگی کے متعلق ایف آئی آر بھی درج ہو گئی تھی، عدالت نے شہری کی بحفاظت گھر کے بعد بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شارع فیصل پولیس اسٹیشن کی حدود سے لاپتا شہری کا تاحال سراغ نہیں ملا، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ سید ذوالفقار2021 میں شارع فیصل تھانے کی حدود سے غائب ہوئے تھے، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ لاپتا شہری کی تلاش کیلیے متعدد اداروں کو خطوط لکھے ہیں۔