بین الاقوامی اتحاد نے شام میں داعش کے سینئر رہنما کو ہلاک کر دیا‘ عراق
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی انسدادِ دہشت گردی سروس نے کہا ہے کہ شام میں امریکا کے زیرِ قیادت بین الاقوامی اتحاد کے تعاون سے ایک سیکورٹی آپریشن میں داعش کا ایک سینئر رہنما ہلاک ہو گیا۔ سروس نے بتایا کہ عبدالرحمن حلبی کے نام سے معروف کمانڈر عمر عبدالقادر بسام گروپ کے بیرونی آپریشنز اور سیکورٹی کا سربراہ تھا۔ کمانڈر بسام پر لبنان میں ایران کے سفارت خانے پر بمباری اور یورپ اور امریکا میں دیگر کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے سمیت مختلف ممالک میں حملوں کی نگرانی کرنے کا الزام تھا جسے بالآخر انٹیلی جنس کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔سنٹرل کمانڈ نے داعش پر کئی حملے کیے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت 3لاکھ 88 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 3,668 ڈالر پر برقرار رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 2,400 روپے کمی کے بعد 3,88,600 روپے رہی تھی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت فی تولہ 31 روپے اضافے کے ساتھ 4,418 روپے تک پہنچ گئی۔