آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025: آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 ، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع ہے جب کہ 'ای کامرس گیٹ وے پاکستان' کی جانب سے 26ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا 23 سے 25 ستمبر تک کراچی میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے تاریخی ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ نمائش کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، شزہ فاطمہ خواجہ کریں گی۔
آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کو فروغ دے گا۔
ای کامرس گیٹ وے پاکستان، گروپ ڈائریکٹر محمد عمیر نظام نے کہا کہ ’پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر صرف ایک صنعت نہیں بلکہ معاشی تبدیلی کا انجن ہے، آئی ٹی سیکٹر برآمدات میں اضافہ، اربوں کی سرمایہ کاری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے‘۔
"ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان" جیسے مؤثر اقدام کے تحت اس ایونٹ سے تکنیکی ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا، ایونٹ میں 50 ہزار سے زائد شرکاء بشمول ٹیک رہنما، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور سفارت کار شامل ہوں گے۔
25 سے زائد ممالک کے عالمی وفود حصہ لیں گے، مستقبل کے کاروباری رجحانات کے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا، 700 سے زائد نمائش کنندگان اور 100 غیر ملکی مندوبین اے آئی، سائبر سیکیورٹی اور G5 ٹیکنالوجیز کی نمائش میں حصہ لیں گے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یہ ایونٹ قومی ٹیک ایکو سسٹم میں ترقی اور شراکت داری کو مضبوط کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ٹی سی این ایشیا آئی ٹی سیکٹر شراکت داری ترقی اور
پڑھیں:
صدر کا دورہ: پاکستان، چین کے درمیان مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اْرومچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان معاہدوں کا تعلق لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی سے ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں پاکستان میں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی جبکہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات بڑھانے اور صنعتی شعبے کو مزید فعال کرنے میں مددگار ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین کی جانب سے جدید فائر ٹرکس اور ایمرجنسی آلات کی فراہمی عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور ریسکیو آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے تھر بلاک-1 انٹیگریٹڈ انرجی پراجیکٹ سے متعلق ایک اہم مفاہمتی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ معاہدہ ایم ایف ٹی سی کول گیسفیکیشن اینڈ مینوفیکچرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور شنگھائی الیکٹرک کی ذیلی کمپنی چائنہ سندھ ریسورسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مابین طے پایا، جس کا مقصد منصوبے کی جامع تر کھوج اور مؤثر استعمال کو فروغ دینا ہے۔ کاشغر میں صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ کا اہتمام سنکیانگ کے نائب گورنر نی ژوانگ نے کیا۔ صدر زرداری نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ صدر زرداری نے کہا چینی شہروں کی ترقی متاثر کن ہے۔