data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیریا، ڈینگی اور دیگر موذی امراض سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیاہے جس کی افتتاحی تقریب ڈسکو بیکری کے نزدیک ہوء ، جہاں امیر ضلع شرقی جماعت اسلامی نعیم اختر نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کرکے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کیلئے گاڑیوں کو یونین کمیٹی میں روانہ کیا اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین آصف حسن، محمد آصف آزاد، عادل محمد خان، جماعت اسلامی کے رہنما کامران چشتی، ناظم علاقہ نبیل فاروقی سمیت دیگر معززین اور بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی موجود تھے۔امیر ضلع شرقی نعیم اختر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات ہوں یا نہ ہوں، ہم عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 برس سے صوبے پر حکمرانی کے باوجود کراچی سمیت صوبہ سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چئیرمینز استطاعت سے بڑھ کر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں.

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے بتایا کہ اسپرے مہم 8 دن تک بلا تعطل جاری رہے گی، جس کے دوران ہر یوسی میں 8 گاڑیوں کے ذریعے اسپرے کیا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گلشن اقبال ٹاو ن

پڑھیں:

جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف روہڑی میں جلسہ سیرت النبی ؐسے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-08-22

متعلقہ مضامین

  • خواتین کی حقیقی نجات اور عزت اسلامی نظام زندگی میں ہے، حمیرا طارق
  • جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف روہڑی میں جلسہ سیرت النبی ؐسے خطاب کر رہے ہیں
  • معاشرتی برائیوں کا خاتمہ سیرت طیبہ پر عمل میں مضمر ہے‘ محمد یوسف
  • سکھر ،جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولاناحزب اللہ جکھرو فاتحہ خوانی کررہے ہیں
  • مولانا حزب اللہ جکھرو کا اظہارتعزیت
  • حجاج کا ڈیٹا ڈارک ویب پر دستیاب ہونا اداروں کی نااہلی ہے،جماعت اسلامی
  • سید جاوید شاہ جیلانی پر جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں، جماعت اسلامی
  • ہمارا مقابلہ شیطان اور اس کے نظام سے ہے‘ پروفیسر ابراہیم
  • کاشف شیخ و دیگر کی وقارمسعود اور حامدالرحمن کے والد کی وفات پر تعزیت