چین نے ہر سیکٹر میں پاکستان کو سپورٹ کیا زیادہ آبادی کو طاقت بنایا : گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
لاہور (خاور عباس سندھو) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ چین نے ہر سیکٹر میں پاکستان کو سپورٹ کیا۔پاکستان اور چین کی دوستی اسی طرح چلتی رہی تو وہ وقت دور نہیں کہ ہم بھی مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں قونصل جنرل ژائو شیریں نے تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا۔ تقریب میں ایران ، برطانیہ ، ترکیہ سمیت متعدد سفارتکاروں، سیاسی رہنمائوں، کاروباری شخصیات ، میڈیا پرسنز ، بیورکریٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی جن میں نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، سندس فائونڈیشن کے صدر یاسین خان ، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان،لاہور چیمبر کے سابق صدر کاشف انور اور دیگر نمایاں شخصیات شامل ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا چین نے صرف 76 سال میں پوری دنیا میں ثابت کیا کہ وہ ایک زبردست قوم ہے۔ ہمارے لئے آبادی ایک مسئلہ ہے، لیکن چین نے 76سال میں وہ کر دکھایا کہ آبادی کوئی مسئلہ نہیں۔ چین نے زیادہ آبادی کو اپنی طاقت بنایا۔ چین کی ترقی پوری دنیا میں ایک مثال ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی کی بنیاد صحیح معنوں میں ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی۔ تمام حکومتوں نے اسے آگے بڑھایا۔ گزشتہ 10 سے 15 سال میں پاک چین دوستی عظیم بلندی پر پہنچی جس کی بنیاد سی پیک ہے اور اس کا کریڈ صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔ سی پیک کی بنیاد گوادر پورٹ ہے اور گوادر پورٹ کو آصف علی زرداری نے چین کے حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص نے جو پاکستان کو عزت دی اس کی بنیاد جے ایف 17 تھنڈر طیارے ہیں جن کی بنیاد 2007-08 میں رکھی گئی، انہی طیاروں نے رافیل گرائے۔ جس طرح ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط ہیں اس طرح معیشت بھی بہتر ہوگی، سسٹم بہتر ہوگا، یہ عظیم ملک ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں ڈسپلینڈ ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنی بات کریں گے کہ میرے سمیت طاقتور سیٹوں پر بیٹھے افراد کو نیت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، کوئی وجہ نہیں یہ ملک عظیم بلندی کی طرف جائے جس کے لئے یہ بنا ہے۔ گورنر پنجاب نے چینی قونصل جنرل ژائو شیریں کے پاکستان چین دوستی کے لئے بہترین کردار اداکرنے پر ان کی بھرپور تعریف کی۔ چینی قونصل جنرل ژائو شیریں نے اپنے خطاب کے آغاز میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کا ذکر کیا اور کہا حال ہی میں سیلاب نے پنجاب، سندھ اور پاکستان کے دیگر صوبوں کو متاثر کیا ہے، جس سے لوگوں کی جان و مال کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ میں ابھی کچھ دن پہلے چین سے واپس آیا ہوں، اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ پاکستان کی سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے، چین نے فوری طور پر ہنگامی امداد کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا گزشتہ 76 برسوں کے دوران، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط قیادت میں چین نے اقتصادی اور سماجی ترقی میں نمایاں ترقی کی ہے اور اپنے عوام کے معیار زندگی کو مسلسل بہتر کیا ہے۔ رواں سال چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے اختتام کا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران، چین نے عالمی اقتصادی ترقی میں تقریباً 30 فیصد سالانہ حصہ ڈالا ہے، اور یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس سال چین کی مجموعی اقتصادی پیداوار 140 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گی۔ ژائو شیریں نے چین کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی نظم و نسق میں، چین نے دنیا کا سب سے بڑا کلین پاور جنریشن سسٹم قائم کیا ہے اور دنیا کی نئی سبز جگہ کا ایک چوتھائی حصہ دیا ہے۔ لوگوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے کے لیے، چین نے دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی، سماجی تحفظ، اور صحت کی دیکھ بھال کا نظام بنایا ہے۔ چین، پاکستان مشترکہ تربیتی ماڈل پاکستان کے لیے اعلیٰ درجے کی تکنیکی صلاحیتیں پیدا کر رہا ہے۔ چین کی ترقی دنیا کے لیے ایک نعمت ہے اور ہم انسان جس دنیا میں رہ رہے ہیں اس کا اثر بھی چین کے مستقبل پر پڑتا ہے۔ چین نے دنیا کو کھلے بازوؤں کے ساتھ قبول کیا ہے اور ایک جامع نقطہ نظر اپنایا ہے۔ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو فعال طور پر نبھایا ہے، اور آزاد تجارت، باہمی رابطے، قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم، حقیقی کثیرالجہتی، امن، سلامتی اور مشترکہ ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ اس سلسلے میں، چین اور پاکستان کے تعلقات دوسرے ممالک کے لیے ایک نمونہ رہے ہیں۔ ہمارا سٹرٹیجک تعاون دونوں ممالک، خطے اور مجموعی طور پر دنیا کی مشترکہ ترقی کے لیے اہم ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ مضبوط چین پاکستان تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچاتے ہیں بلکہ علاقائی اور عالمی امن اور ترقی میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ چین اور پاکستان کی حکومتوں نے مشترکہ طور پر ایکشن پلان جاری کیا ہے تاکہ نئے دور (2025-2029) میں ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید قریبی کمیونٹی کو فروغ دیا جا سکے، مضبوط باہمی سیاسی اعتماد کو فروغ دیا جائے، قریبی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے، سکیورٹی تعاون کو بڑھایا جائے، اور مزید ٹھوس عوامی حمایت فراہم کی جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا گورنر پنجاب ژائو شیریں پاکستان کے کی بنیاد چین کے ہے اور کہا کہ کیا ہے کے لیے چین نے چین کی
پڑھیں:
آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کا کراچی میں آغاز ہوگیا، اہم معاہدوں کا بھی امکان
کراچی:آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹر میں جدت اور تکنیکی استعداد بڑھانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔
ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔
نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو جدید ’’آئی ٹی اور ٹیلی کام ہب‘‘ کے طور پر روشناس کروائے گا۔
آئی ٹی سیکٹر میں ترقیاتی اقدامات اور ڈیجیٹل معیشت کی مضبوطی میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔