غزہ میں ناقابل بیان المیہ کا مشاہدہ کررہے ہیں، سینیگال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
سینیگال کے صدر نے ہمنگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی اور نسلی تطہیر پر خاموشی اختیار کرنا جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی اور نسلی تطہیر پر خاموشی اختیار کرنا جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، صدر بسیرو دیوما فائے نے کہا کہ غزہ کی صورتحال تمام حدوں کو عبور کر چکی ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ہم غزہ میں ایک ناقابل بیان المیہ دیکھ رہے ہیں۔ اس علاقے میں نسلی صفائی اور وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور ان پر خاموش رہنا جرم میں شراکت ہے۔ الجزیرہ نے ان کے حوالے سے رپورٹ دی کہ غزہ میں فوری جنگ بندی قائم کی جائے اور امداد کی اجازت دی جائے۔ سینیگال کے صدر نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی سرزمینوں میں امن کے لیے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے عملی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حیدرآباد ، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور حافظ طاہر مجیدسیرت النبی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250923-2-18