ہانیہ عامر کے بنگلادیش میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہیں جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک تصویر میں وہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر بنگالی ٹیم کو سپورٹ کرتی بھی نظر آئیں، اداکارہ کی ان جھلکیوں نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔اداکارہ کی تازہ تصاویر پر شوبز کی شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور محبت بھرے تبصروں کی برسات ہوئی ہے۔ کئی فنکاروں نے بھی ہانیہ کے منفرد انداز کو سراہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بنگلادیش: انتخابی جلسے پر فائرنگ، 1شخص ہلاک، اپوزیشن امیدوار زخمی
بنگلادیش(نیوز ڈیسک) شہر چٹوگرام میں انتخابی جلسے کے دوران موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے امیدوار ارشاد اللہ بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ہجوم پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
بی این پی رہنما امیر خسرو محمود چوہدری نے واقعے کو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے اور انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔
بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور تمام سیاسی جماعتوں سے پرامن اور شفاف انتخابات کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی گزشتہ سال اگست میں حکومت کے خاتمے کے بعد فروری 2026 میں عام انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے لیے بنگلادیش کی بڑی سیاسی جماعتوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے۔