فلسطین کو آزاد کرانے سے پہلے ٹاؤنز کو آزاد کرواؤ، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ جو تم کرو وہ ٹھیک ہے، جو ہم کریں وہ غلط، ٹاؤنز کو ملنے والے چندے کا حساب ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر ہم جمہوریت اور پارلیمان پر یقین رکھتے ہیں تو فیصلہ کرنا ہوگا کہ معاملہ کونسل میں حل کرنا ہے یا عدالت لے کر جانا ہے، سیف الدین صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمانی سیاست نہیں عدالت جائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں ان کے سامنے ہم نے ٹیکس بڑھانے کی منظوری لی، آپ کے روڑے اٹکانے کے باوجود ہم کام کر رہے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ دہشت گردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ جو تم کرو وہ ٹھیک ہے، جو ہم کریں وہ غلط۔ انہوں نے کہا کہ ناظم آباد اور نیو کراچی والوں کو آزاد کرواؤ نکمے پن سے، فلسطین کو آزاد کرانے سے پہلے ٹاؤنز کو آزاد کرواؤ منافقت سے، ان کو ملنے والے چندے کا حساب ہونا چاہیئے۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات ہمارا شریف آدمی ہے وہ نہیں کہتا میری تختی لگاؤ، یہ خود کام نہیں کرتے دوسرا کرتا ہے اس کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو آزاد
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی