اسحاق ڈار کی مراکش کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اقوام متحدہ:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مراکش کے وزیرخارجہ ناصر بوریتا نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دفترخارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا سے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور علاقائی امن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے پاکستان مراکش تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
نیویارک میں اسحاق ڈار کی بحرینی وزیر خارجہ سے ملاقات
نیویارک (اسپیشل رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:جی 77 اور چین وزارتی اجلاس: جنوبی ممالک کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، اسحاق ڈار
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے مضبوط دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک عمل اور امن کے قیام کے مشترکہ عزم کو بھی دوہرایا گیا۔
گفتگو کے دوران غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری فائر بندی کے ساتھ انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار بحرین بحرینی وزیرخارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نائب وزیراعظم