وزیراعظم شہباز شریف کاغزہ میں جنگ بندی کیلئےصدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیے جانے والے 20 نکاتی منصوبے کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے۔ یہ بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن کے دوران امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ اس منصوبے کی روشنی میں سامنے آیا ہے، جسے خطے میں امن کی بحالی کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا مقصد غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے، جو نہ صرف فوری جنگ بندی بلکہ مستقل امن کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ خطے میں پائیدار امن، سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اس کی مکمل حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ کوشش فلسطینی عوام کی تکلیفوں کا خاتمہ لائے گی۔
وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی قیادت کی داد دیتے ہوئے کہا کہ “امید ہے کہ صدر ٹرمپ اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔انہوں نے منصوبے کی کامیابی کو مشرق وسطیٰ کی مجموعی سلامتی اور ترقی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ “اس کی کامیابی سے نہ صرف غزہ بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم نے خاص طور پر صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیف وٹکوف کی تعیناتی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی ایلچی کے کردار کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کی کاوشیں غزہ میں انسانی المیے کو روکنے میں کلیدی ثابت ہوں گی۔
وزیراعظم نے فلسطین اسرائیل تنازعے کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن یقینی بنانے کے لیے دو ریاستی حل پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی حقوق کی حمایت کرتا رہا ہے اور اس اصول پر قائم ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہوئے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں: منعم ظفر
---فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی گلبرگ کا دورہ کیا۔
منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہی کا شکار ہے، ای چالان کے نام پر لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں۔
منعم ظفر کا کہنا مزید تھا کہ گلبرگ میں ہیلتھ کیئر یونٹ کا قیام اتنی مہنگائی میں زبردست تحفہ ہے، اس ہیلتھ کیئر یونٹ کا افتتاح حافظ نعیم الرحمان نے کیا، پچھلے دو ہفتوں میں 1500 او پی ڈی ہو چکیں، 50 روپے کی پرچی ہے۔
منعم ظفر نے یہ بھی کہا کہ 9 ٹاؤنز میں سارے ہیلتھ کیئر سینٹرز کو ماڈل ہیلتھ سینٹر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔