اسرائیلی وزیر اعظم وائٹ ہاوس پہنچ گئے؛ ٹرمپ غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے پرامید
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
اسرائیلی وزیر اعظم وائٹ ہاوس پہنچ گئے؛ ٹرمپ غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے پرامید WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(سب نیوز )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم اور تاریخی ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ملاقات وائٹ ہاوس میں جاری ہے۔
قبل ازیں وائٹ ہا ئوس پہنچنے پر ٹرمپ نے نیتن یاہو کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماں نے کیمروں کے سامنے ہاتھ ملایا اور انگوٹھا بلند کرکے اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ میں امن کے حصول کے بارے میں “بہت پراعتماد” ہیں۔ تاہم نیتن یاہو نے اس موقع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور مسکراتے رہے۔
یہ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت میں نیتن یاہو کا وائٹ ہاس کا چوتھا دورہ ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ غزہ بحران پر امریکا، اسرائیل اور قطر کے درمیان سفارتی سرگرمیاں تیز تر ہو گئی ہیں۔ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کے دوران غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت متوقع ہے۔ وائٹ ہاس حکام پرامید ہیں کہ ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
نیتن یاہو کی آمد سے کچھ دیر قبل امریکی صدر نے قطر کے امیر حمد بن تمیم آل ثانی ٹیلی فون پر غزہ جنگ بندی سے متعلق گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق ایک قطری مشیر بھی وائٹ ہاس پہنچے ہیں۔ اس پیشرفت کو غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے 21 نکاتی امن منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ قطر گزشتہ کئی ماہ سے غزہ میں فائر بندی کے لیے ثالثی کردار ادا کرتا رہا ہے، تاہم حالیہ دنوں اسرائیل کے قطر میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے والے حملے کے بعد یہ کوششیں مشکلات کا شکار ہوگئی تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل منتقل کیے جانیکا امکان عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل منتقل کیے جانیکا امکان عورت کی تعلیم، قوم کی ترقی امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، پنجاب کے خلاف بات کی تو چھوڑوں گی نہیں، مریم نواز افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیر اعظم
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
کراچی پہنچنے پر وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلی صوبائی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم کراچی میں نیو شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ اسٹیشن پر جدید سہولیات سے آراستہ انتظار گاہوں و لاؤنجز کا افتتاح کریں گے۔
پاکستان ٹیلی ویژن افتتاحی تقریب کی کارروائی اور وزیرِ اعظم کا خطاب نشر کرے گا۔