اسرائیل،حماس غزہ جنگ خاتمے کے لیے معاہدے کے ’بہت قریب‘ ہیں: وہائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے ’ بہت قریب’ ہیں، آج وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت ہوگی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں جنگ ختم کرنے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر پہنچنے کے ’ بہت قریب’ ہیں۔
کیرولین لیوٹ نے ’ فاکس اینڈ فرینڈز’ پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ 21 نکاتی امن منصوبے پر بات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ قطر کی قیادت سے بھی بات کریں گے جو حماس کے ساتھ ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ’ دونوں فریقوں کے لیے ایک معقول معاہدہ طے کرنے کے لیے دونوں کو کچھ نہ کچھ قربانی دینی ہوگی اور ممکن ہے میز سے تھوڑے ناخوش ہو کر اٹھیں، لیکن بالآخر یہی اس تنازعے کو ختم کرنے کا راستہ ہے۔
دریں اثنا برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
یہ ملاقات نیتن یاہو کی جمعے کو اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کے بعد ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے متعدد مغربی ممالک کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ درجنوں حکام اور سفارت کاروں نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا تھا اور ہال سے باہر چلے گئے تھے، جس کے باعث کانفرنس ہال کے بڑے حصے خالی رہ گئے تھے۔
آج کا وائٹ ہاؤس کا یہ دورہ اس سال کے دوران نیتن یاہو کا چوتھا دورہ ہوگا، کیونکہ اسرائیل کو غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔
ٹرمپ نے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے جمعے کو کہا تھا کہ وہ نیتن یاہو کو اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے (ویسٹ بینک) کو ضم کرنے کی اجازت ’ نہیں دیں گے’ ، لیکن غزہ کی جنگ پر جنگ بندی کے معاہدے کے ’ کافی قریب’ ہونے کی بھی تصدیق کی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر سے توقع ہے کہ وہ آج وائٹ ہاؤس میں بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے دوران اسرائیل-غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے ایک نیا امن منصوبہ پیش کریں گے۔
تاہم نیتن یاہو نے اتوار کو کہا تھا کہ ابھی کوئی معاہدہ ’ حتمی شکل اختیار نہیں کر سکا’ ، جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ انہیں باضابطہ طور پر یہ تجویز نہیں بھیجی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وائٹ ہاؤس میں کرنے کے لیے نیتن یاہو کریں گے
پڑھیں:
حماس کا جواب، ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل سے غزہ میں فوری حملے روکنے کا مطالبہ
امریکی صدر نے زور دیا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ پر بمباری روک دینی چاہئے تاکہ یرغمالیوں کو فوری اور محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے کیونکہ موجودہ صورتحال میں ایسا کرنا انتہائی خطرناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے امن منصوبے پر ردعمل سامنے آنے کے بعد اسرائیل سے غزہ میں حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دیا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ پر بمباری روک دینی چاہئے تاکہ یرغمالیوں کو فوری اور محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے کیونکہ موجودہ صورتحال میں ایسا کرنا انتہائی خطرناک ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت مذاکرات کی تفصیلات پر بات چیت جاری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں طویل عرصے سے مطلوب امن قائم کرنے کا ہے۔ یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیا، حماس نے ٹرمپ منصوبے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی غزہ پر جنگ ختم کرنے اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔
تنظیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ غزہ کی انتظامیہ ایک ایسے آزاد اور غیر جانبدار ادارے کے حوالے کرنے پر راضی ہے جو فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہو، اس ادارے کی تشکیل قومی اتفاق رائے اور عرب و اسلامی حمایت کی بنیاد پر کی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کی تجویز میں غزہ کے مستقبل اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق سے متعلق جو دیگر نکات شامل ہیں، وہ ایک مشترکہ قومی مؤقف، بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔