ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی 3 ماہ کے لیئے پابندی ہوگی، فیصلہ مری ماسٹر پلان تحفظ اور عوام دوست ماحول بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پابندی 3 ماہ تک ہوگی۔ اسی طرح مری میں سٹون کرشنگ اور ڈرلنگ بھی 3 ماہ کیلئے ممنوع قرار دی گئی جبکہ مائینگ اور بلڈنگ میٹریل ترسیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی پابندی ہوگی، فیصلہ مری ماسٹر پلان تحفظ اور عوام دوست ماحول بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر بھی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپیشل جج سنٹرل بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت سینئر وکیل سلمان صفدر کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل گواہ محسن ہارون پر جرح کریں گے۔