یوکرینی حملے میں روسی شہر بلگورود کی بجلی معطل
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے شہر بیلگورودمیں یوکرینی حملے کے بعد بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور ہزاروں گھراندھیرے میں ڈوب گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کئی لوگ لفٹوں میں پھنس گئے ۔ حملے کے دوران ایک یوکرینی میزائل نے شہر کے ہیٹنگ پلانٹ کو نشانہ بنایا۔ بلگورود کے گورنر فیاتیسلاف گلاڈکوف نے بیان میں کہا کہ شہر کو بجلی کی بڑی بندش کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی حملوں کا خطرہ برقرار ہے اور شہری تہہ خانوں میں پناہ لیں۔حملوں میں 2افراد زخمی ہوئے ،جب کہ اسپتال ہنگامی جنریٹرز پر کام کر رہے ہیں۔ ادھر روسی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا کہ فضائی دفاعی نظام نے بیلگوروڈ کی فضا میں 13 یوکرینی ڈرون اور کورسک کی فضا میں ایک ڈرون مار گرایا۔ واضح رہے کہ یوکرین 2022 ء سے جاری جنگ کے دوران 3 لاکھ سے زائد آبادی والے اس علاقائی دارالحکومت بیلگوروڈ کو کئی بار ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنا چکا ہے۔ اس سے قبل روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایاتھا جہاں سیکڑوں ڈرون اور میزائل برسائے گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے، جب کہ کئی رہائشی عمارتیں، فیکٹریاں اور طبی مراکز تباہ ہو گئے۔ یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 595 ڈرون اور 48 میزائل داغے، جن میں سے 568 ڈرون اور 43 میزائل مار گرائے گئے۔ اس بڑے حملے کا مرکزی ہدف کیف اور قریبی علاقے تھے۔
یوکرین کے دارالحکومت پر روسی حملے کے باعث عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈرون اور
پڑھیں:
روس کا یوکرین کے گیس نیٹ ورک پر بڑا حملہ، یوکرین کی جوابی کارروائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو، کیف: یوکرین کی سرکاری گیس کمپنی نافتوگاز نے کہا ہے کہ روس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کے گیس ڈھانچے پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق شمال مشرقی خارکیف اور وسطی پولٹاوا ریجن میں 35 میزائل اور 60 ڈرونز داغے گئے، جن میں سے کچھ مار گرائے گئے لیکن تمام کو روکا نہ جا سکا۔
نافتوگاز کے چیئرمین سرگی کوریتسکی نے کہا کہ “ہمارے کئی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے کچھ نقصان انتہائی سنگین ہے”۔ یوکرین کی توانائی وزارت کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی بند ہوئی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب روسی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے یوکرین کے “فوجی و صنعتی کمپلیکس” کو نشانہ بنایا ہے۔
ادھر یوکرین نے جوابی کارروائی میں 1,400 کلومیٹر دور روس کے اورین برگ ریجن میں ایک آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ایک صنعتی تنصیب پر ڈرون حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ مقامی گورنر نے تصدیق کی کہ ایک صنعتی سہولت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔