میرپورخاص،چور اور ڈاکو بے لگام ،شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-11-14
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص شہر میں چور ڈاکو بے لگام مہران تھانہ کی حدود میں چور تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری کرکے فرار ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص مہران تھانہ کی حدود کھپرو اسٹینڈ چوک کے قریب واقع گلی میں رات گئے نامعلوم چور موٹر سائیکل مکینک و جنریٹر ریپئرنگ شاپ کے تالے توڑ کر سامان چرا کر فرار ہوگئے دکان مالک کے مطابق چور دکان سے تین جنریٹرز، تین بیٹریاں، موٹر سائیکل کے نئے پرزے اور دیگر قیمتی سامان لے گئے۔ دکان کے مالک عبدالمجید پنھور اور مکینک جبار کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے پڑوسیوں نے فون کرکے اطلاع دی، جس پر دکان پہنچے تو معلوم ہوا کہ تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کا سامان غائب ہے متاثرہ افراد نے بتایا کہ یہ تمام سامان گاہکوں کا تھا جس کا نقصان انہیں خود برداشت کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ صبح 7 بجے سے پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی متاثرہ مکینوں نے ایس ایس پی اور ڈی آئی جی میرپورخاص سے اپیل کی ہے کہ چوری شدہ سامان فوری طور پر برآمد کرا کے انصاف فراہم کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان و امریکی نجی کمپنیز کے مابین ریئر ارتھ منرلز اور قیمتی دھاتوں پر بڑا معاہدہ ہوگیا
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان کی پہلی نجی کمپنی ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن نے امریکی کمپنی نووا منرلز کے ساتھ ریئر ارتھ منرلز اور قیمتی دھاتوں پر معاہدہ کرلیا ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستانی نوجوانوں کو امریکا میں بھیج کر معدنیات کے شعبے میں تربیت بھی دی جائے گی۔
ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن کے چئیرمین حنیف گوہر نے بتایا کہ امریکی کمپنی پاکستان معدنی شعبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی کمپنی نووا منرلز کے ساتھ مقامی منرلز کمپنی نے پلیسر گولڈ، قیمتی دھاتیں، اسٹوڈنٹ ایکس چینج پروگرام اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا معاہدہ کیا ہے جبکہ پاکستان میں دستیاب قیمتی دھاتوں کے ذخائر جلد امریکا کو برآمد کیا جائے گا۔
ہیمالین ارتھ ایکسپلوریشن کے سی ای او لیاقت سلطان کے مطابق امریکی کمپنی کے ساتھ پاکستان کی نجی شعبے کے ساتھ معدنیات سیکٹر میں یہ پہلا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوسکے گی۔
امریکی کمپنی نووا منرلز کے سی ای او کرسٹوفر گیرسٹین نے بتایا کہ انکا ادارہ گزشتہ 30سال سے معدنیات کے شعبے میں متحرک ہے اور پاکستانی کمپنی کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے پر وہ بہت پرجوش ہیں۔