Daily Mumtaz:
2025-10-04@16:50:15 GMT

بیلاروس ٹریکٹرمنصوبہ،زرعی خودکفالت کی جانب اہم قدم

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

بیلاروس ٹریکٹرمنصوبہ،زرعی خودکفالت کی جانب اہم قدم

بیلاروس ٹریکٹرمنصوبہ،زرعی خودکفالت کی جانب اہم قدم،بیلاروس ٹریکٹرزمنصوبے پرحکومت اورنجی سرمایہ کاروں کی اہم ملاقات ،پاکستان میں اسی ہارس پاور تک بیلا روس ٹریکٹرز مقامی اسمبلی لائن کے ذریعے متعارف کرانے کی تیاری  ہو چکی ہے-ایس آئی ایف سی کی کامیاب کوششوں کے باعث زرعی شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ   ہو گا، منصوبے سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور مشینری کے اخراجات میں کمی متوقع ہے،سی کے ڈی پلانٹ کے قیام سے آئندہ پانچ سال میں اٹھائیس سو بیلا روس ٹریکٹرز کی مقای ضرورت کو پورا کرنے کا ہدف ہے-اس حوالے سے معاون خصوصی ہارون ختر کا کہنا ہے بیلا روس ٹریکٹر معاہدہ زرعی پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا،دوسری جانب صنعتی ماہرین کا کہنا ہے پاکستان اور بیلا روس کا تعاون زرعی شعبے میں جدید مشینی نظام اور پائیدار ترقی کا گیم چینجر ہے-

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بیلا روس

پڑھیں:

دونوں ممالک کے تعلقات میں پیش رفت، پاکستان کی ترکیہ کو بڑی آفر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت پاکستان نے ترکیہ کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ زمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اقدام اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ممکن ہوا ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان پانچ ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت کے ہدف کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت خصوصی صنعتی زون کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت وزیر اعظم شہباز شریف کی اپریل 2025 میں دی گئی تجویز پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے جس کے بعد پاکستان اور ترکیہ کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام سے ترک کمپنیوں کو جدید سہولیات میسر آئیں گی، اخراجات میں کمی واقع ہوگی اور کراچی کی بندرگاہ کے ذریعے وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک تجارتی رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کی یہ کاوش نہ صرف ترک سرمایہ کاری بڑھانے کا باعث بنے گی بلکہ عالمی برادری کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی، جس سے پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا رواں ماہ سعودی عرب کا اہم دورہ، بڑے معاشی فیصلوں کا امکان
  • ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ پاکستان کے لیے بڑے چیلنجز ہیں، وزیر خزانہ
  • حکومت سندھ اور متحدہ عرب امارات کے مابین زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • شہباز شریف کے دورہِ ریاض میں بڑے فیصلوں کی تیاری، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے معاشی اقدامات کا اعلان متوقع
  • بیلاروس :عالمی صنعتی نمایش میں 24 ممالک کے 14 ہزار افراد کی شرکت
  • ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کو کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش
  • پاکستان اورایتھوپیا میں زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، خوراک کے تحفظ اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے گا
  • دونوں ممالک کے تعلقات میں پیش رفت، پاکستان کی ترکیہ کو بڑی آفر
  • پاکستان میں آپریشنز بند، معروف کمپنی نے بڑا فیصلہ کر لیا
  • ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی