فلسطین میں امن کیلئے مسلم ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کی حمایت کردی ہے جس میں غزہ جنگ بندی، انسانی امداد کی ترسیل، جبری بے دخلی کی روک تھام اور خطے میں امن عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان شامل ہے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم ممالک نے صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ مسلم ممالک امریکا اور دیگر عالمی فریقین کے ساتھ مثبت بات چیت کے لیے تیار ہیں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔
اس جامع منصوبے میں غزہ کی تعمیر نو، انسانی امداد کی فراہمی، مغویوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا اور دو ریاستی حل کے تحت ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنے کا عزم شامل ہے۔
مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں اور خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسلم ممالک
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :