data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر ایک بڑا حملہ اس وقت ناکام بنا دیا گیا جب سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ’’فتنۃ الہندوستان‘‘بھارتی پراکسی گروہ کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا، جو دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی میں موجود تھا۔ حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دو جوان زخمی ہوئے تاہم فورسز کی جرات مندانہ حکمتِ عملی نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگرد ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے اور قریبی عمارتوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم فورسز نے ان کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔

دھماکے کی شدت کے باعث اطراف کی عمارتوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مگر فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے پر ایف سی کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارتی ایجنڈے پر کام کرنے والے دہشتگردوں کے ناپاک منصوبے کو ناکام بنایا۔

انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی اور ایف سی کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی پشت پناہی میں کام کرنے والے دہشتگرد عناصر پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر ان کے تمام عزائم بارہا ناکام بنائے گئے ہیں اور آئندہ بھی کیے جاتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایف سی

پڑھیں:

کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ:

ماڈل ٹاون کے علاقے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی شناخت نادرا نے فنگر پرنٹ سے کی، ایک دہشت گرد کا تعلق میرئی اڈہ اور دوسرے کا چاغی سے ہے۔

خودکش حملے میں ہلاک دیگر دہشت گردوں کے اعضاء فرانزک کے لیے پنجاب بجھوائے ہیں۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 30 ستمبر 2025 کی صبح حالی روڈ پر ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ایک سوزوکی وین میں بارودی مواد بھر کر خودکش حملہ آور نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

حملہ آور کی گاڑی جیسے ہی سیکیورٹی حصار کے قریب پہنچی تو فورسز نے فوری طور پر ردِعمل دیتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔

شدید جھڑپ کے دوران خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے جن میں ایک حملہ آور دھماکے سے قبل ہی ہلاک ہوگیا۔ اس جھڑپ میں 12 معصوم شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی مریم نواز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
  • خضدار میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی
  • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی
  • خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
  • سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7بھارتی  سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک