سعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی پرزور تائید
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی پرزور تائید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
جدہ (آئی پی ایس )سعودی ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان نے منگل کو ریاض میں سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، جس کے دوران کابینہ کے اراکین نے غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع منصوبے کا خیرمقدم کیا۔ کابینہ نے ان ممالک کی تعداد میں اضافے کو سعودی عرب کی کامیابی قرار دیا جنہوں نے ریاست فلسطین کو تسلیم کیا ہے۔
سعودی کابینہ نے مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ کیا اور امریکہ کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی تاکہ ایک جامع معاہدہ پر پہنچا جاسکے، اسرائیل کے غزہ سے مکمل انخلا کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، اور مشرقی یروشلم کو فلسطینی دارالحکومت بنانے کے ساتھ دو ریاستی حل کو فروغ دیا جا سکے۔کابینہ کے اراکین نے پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دورے کو اجاگر کیا، جس کے دوران دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی سلامتی کی حمایت کے لیے ایک مشترکہ سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے سعودی پریس ایجنسی کو دیے گئے بیان میں کہا کہ کابینہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں سعودی عرب کی فعال شرکت کو سراہا، جو مملکت کی عالمی حیثیت اور امن، انصاف اور مکالمے کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعرکہ حق میں ذلت آمیز شکست،بھارتی پراکسیز کارروائیوں میں مصروف معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست،بھارتی پراکسیز کارروائیوں میں مصروف پاکستان کا ایک اور سنگ میل عبور ، جدید کروز میزائل فتح-4 کا کامیاب تجربہ خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ ٹرمپ سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا، یہ بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی: نیتن یاہو اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعدکولمبیا نے اپنی پہلی رائفل بنالیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعودی کابینہ
پڑھیں:
ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں: پاکستان
—فائل فوٹوپاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امن معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔
سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد غزہ میں معصوم فلسطینوں کے قتل عام کی روک تھام ہے، غزہ سے اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔
قرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نقاط بھی شامل ہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ہمارا مقصد ہے، فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نقاط بھی شامل ہیں۔