میجر جنرل موسوی کا آرمی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نیول یونٹس کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے میجر جنرل موسوی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے بعد اس مختصر عرصے میں نیوی نے دشمن کے آپریشنز کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اچھے اقدامات کیے ہیں اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے صوبہ ہرمزگان میں فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے یونٹوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کے بعد اس مختصر عرصے میں، نیوی میں بہت اچھے اقدامات کیے گئے ہیں، اور آج دشمن کے ساتھ ممکنہ تصادم کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے نیول فورسز کے جارحانہ یونٹس کا دورہ کیا اور ان فورسز کی جنگی صلاحیت اور دفاعی اور جارحانہ تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے بعد اس مختصر عرصے میں نیوی نے دشمن کے آپریشنز کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اچھے اقدامات کیے ہیں اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نوازشریف کے دل کے معاملات بگڑ گئے،میجر ہارٹ پروسیجر کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کےدل کے معاملات بگڑ گئے ،میجر ہارٹ پروسیجر کا انکشاف ہوا ہے جس کو شریف فیملی کی جانب سے خفیہ رکھے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔
صحافی حسن ایوب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کا ایک میجر میڈیکل پروسیجر ہوا ہے لیکن ان کی فیملی کی جانب سے اس معاملے کو پبلک نہیں کیا گیا، ان کے خاندان نے اس بارے میں کچھ بھی عوام کے سامنے نہیں رکھا تو میں بھی اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا حالاں کہ میرے پاس اس حوالے سے مزید تفصیلات بھی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل ہی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے، اس حوالے سے فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف عارضہ قلب کے باعث 7 دن تک جنیوا کے ہسپتال میں زیر علاج رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔
اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں اپنے بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ مقیم رہے جہاں ان کی صحت کی نگرانی کی جاتی رہی اور وہ ہر لحاظ سے تندرست پائے گئے جس کے بعد وہ وطن واپس آگئے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar