امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیر معمولی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں بہت اہم شخصیت ہیں۔

امریکی محکمہ جنگ میں سینیئر امریکی جنرلز سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، جہاں فیلڈ مارشل نے مجھے کہاکہ آپ نے پاک بھارت جنگ کو رکوا کر لاکھوں انسانی جانیں بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال، ٹرمپ دور میں تعلقات کی حیران کن بحالی

ٹرمپ کے مطابق فیلڈ مارشل نے مزید کہاکہ اگر یہ جنگ چھڑ جاتی تو اس کے نتائج تباہ کن ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل کی یہ بات میرے لیے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے، اور ان کے یہ الفاظ میرے ساتھ موجود اعلیٰ فوجی حکام جن میں 2 جنرلز شامل تھے کے سامنے کہے گئے۔

اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے دور صدارت میں انہوں نے 7 جنگوں کا خاتمہ کیا، جن میں سے ایک جنگ کا تصفیہ حال ہی میں ہوا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر پاک بھارت تنازع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے سنگین جنگ ہو سکتی تھی، جس میں ایٹمی ہتھیار استعمال ہونے کا خدشہ تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے انہوں نے تجارت کو ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور دونوں ممالک سے کہا کہ جنگ کے بجائے تجارتی معاہدے کریں۔

انہوں نے کہاکہ اس ممکنہ جنگ میں 7 جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے، اور دونوں ممالک چونکہ ایٹمی طاقتیں ہیں، اس لیے صورتحال بے حد خطرناک تھی۔

ٹرمپ کے بقول انہوں نے بروقت سفارتی مداخلت کر کے حالات کو کنٹرول کیا اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیرمعمولی ملاقات پر بھارت میں بے چینی، پروپیگنڈا فیکٹریاں سرگرم

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا آبدوزوں کی ٹیکنالوجی کے میدان میں روس اور چین سے کم از کم 25 سال آگے ہے۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے جنرلز اگر ان کی باتیں ناپسند کرتے ہیں تو وہ اپنے عہدوں کو خیرباد کہہ کر جا سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کا عزم بھی دہرایا اور کہا کہ عالمی امن کے لیے یہ ایک اہم قدم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی صدر تعریفیں ڈونلڈ ٹرمپ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر تعریفیں ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل وی نیوز فیلڈ مارشل عاصم منیر ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسے مئی میں دیا، فیلڈ مارشل

ایوان صدر میں اردن کے بادشاہ کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کے موقع پر عاصم منیر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا، مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسے مئی میں دیا تھا۔ ایوان صدر میں اردن کے بادشاہ کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کے موقع پر عاصم منیر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا، مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے، اللہ کے حکم کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے، یہ فوج اللہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل نےبھارت کیخلاف لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کےلیےان سے اچھا کون ہوسکتا ہے:مریم نواز
  • جنگ مسلط کرنیوالوں کو مئی جیسا جواب ملے گا، فیلڈ مارشل
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
  • سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ
  • جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسے مئی میں دیا، فیلڈ مارشل
  • جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیاجائے جیسا مئی میں دیا تھا:فیلڈ مارشل
  • جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • بھارت نےجنگ مسلط کی تو پاکستانی سپاہی اللہ کی راہ میں نکلے جس میں اللہ تعالی نےسرخرو کیا، فیلڈ مارشل
  • جنگ مسلط کرنے والوں کواسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا؛ فیلڈ مارشل
  • جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر