جنگ بندی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا میری تعریف کرنا، کسی اعزاز سے کم نہیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجی جنرلز سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان میں نہایت اہم شخصیت ہیں اور میرے پاک بھارت جنگ رکوانے پر انھوں نے قابل ستائش انداز میں تعریف کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ 3 روز قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی تھی۔
امریکی صدر نے مزید بتایا اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ آپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں، اگر جنگ ہو جاتی تو بہت زیادہ نقصان ہوتا۔
صدر ٹرمپ نے جنرلز سے خطاب میں مزید بتایا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ انداز مجھے بہت اچھا لگا تھا۔ ان کی تعریف کو میں نے اپنے لیے اعزاز تصور کرتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ میں نے تجارت کی پیشکش کرکے 7 جنگیں ختم کرائیں جن میں سب سے بڑی پاک بھارت جنگ تھی جو ایٹمی جنگ میں بھی تبدیل ہوسکتی تھی۔
اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ شکوہ بھی کیا کہ دنیا کی 7 جنگیں رکوانے اور کل ہی غزہ جنگ کا تصیفہ کرانے کے باوجود مجھے نوبیل انعام نہیں دیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ نوبیل انعام شاید اس بار کسی ایسے شخص کو دیدیا جائے جس نے کوئی بھی بڑا کام نہ کیا ہو اور ایسا امریکیوں کی توہین ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، وزیراعظم
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برادر ممالک کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام کرے گا۔
واضح رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیا ہے۔ حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ وہ ہتھیار مستقبل کے فلسطینی حکمرانوں کے حوالے کرے گی، جبکہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا مجوزہ کردار بھی مسترد کردیا ہے۔