پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر معین قریشی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حافظ فرحت عباس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی تعینات کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیدار فردوس شمیم نقوی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر معین قریشی کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں کی تقرریاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے 22 جولائی کو 9 مئی کے روز میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھر سمیت 32 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک احمد بچھر کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا اور اُس کے بعد سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا عہدہ خالی تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی گیا ہے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251116-01-13
لاہور (صباح نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو طلب کر لیا۔ ہفتہ کو لاہور کی سیشن عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اُن کے وکیل محمد حسین کچھ دیر میں پہنچیں گے لہٰذا جرح کے لیے مہلت دی جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بعد ازاں سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو وکیلِ بانی پی ٹی آئی محمد حسین نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے بیان پر جرح کا آغاز کیا، عطا اللہ تارڑ نے عدالت کے روبرو حلف لیا۔ جرح کے دوران وکیل بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ پیش کیا گیا ریکارڈ نہ ان کے حق میں ہے اور نہ خلاف اور نہ ہی اُن کے دستخط شدہ ہے، اس پر عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ یہ عوامی نوعیت کی تصدیق شدہ دستاویزات ہیں جو ہتک عزت کے دعویٰ کو ثابت کرتی ہیں۔ وکیل بانی پی ٹی آئی نے اخباری تراشوں اور دیگر ریکارڈ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ نہ ان کی طرف سے جاری کیے گئے اور نہ ہی ان کے خلاف تحریر کیے گئے، عطا اللہ تارڑ نے مؤقف دہرایا کہ تمام دستاویزات عوامی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ یو ایس بی سے متعلق سوال پر عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وہ خود حفیظ سینٹر سے خرید کر لائے تھے اور اس میں موجود مواد ذرائع ابلاغ سے حاصل کردہ ہے، وکیلِ بانی پی ٹی آئی نے ان کی سیاسی وابستگی اور بیان کی صداقت سے متعلق سوالات کیے جن پر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ان کا بیان سیاسی وابستگی کی وجہ سے نہیں بلکہ حقائق کی بنیاد پر ہے۔ مزید سوالات نہ کیے جانے پر عدالت نے جرح مکمل ہونے کے بعد متعلقہ دستاویزات پر وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کے دستخط کروائے اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • جاپان کا انسدادپولیو پروگرام کیلیے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
  • جاپان کا پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام کیلیے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
  • پاکستان نے غزہ کے مظلوموں کیلیے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا
  • جاپان کا پاکستان کیلیے 3.5 ملین ڈالر پولیو گرانٹ کا اعلان
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا
  • اپوزیشن اتحاد کا آج سے آئین کی بحالی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا
  • برطانوی حکومت نے تارکین وطن کیلیے سخت پالیسیوں کا اعلان کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے بڑا اعلان کردیا
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی طلب