data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ ضلع مٹیاری میں گداگری کے نام پر جرائم کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وہ آج لطیف ہال مٹیاری میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنا ایک جرم ہے باالخصوص بچوں کو بھیک مانگنے کے لیے استعمال کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ، جبری مشقت، غیر قانونی پیٹرول پمپس، ناجائز تعمیرات، ذخیرہ اندوزی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹریفک پولیس کی تعیناتی کے لیے اعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک (C-PEC) اور نان سی پیک (Non-C-PEC) منصوبے قومی امانت ہیں، اور ان کی حفاظت اور سیکورٹی کے لیے متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ایس ایس پی مٹیاری راؤ محمد عارف اسلم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پرامن اور تسلی بخش ہے۔اجلاس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

آئی پی سی واقعے کی تحقیقات محض رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے: عرفان صدیقی

— فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پریس کلب (آئی پی سی) واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ اچھا اقدام ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ محض جذبات ٹھنڈا کرنے کی رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کا تعین کر کے انہیں سزا ملنی چاہیے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ تحقیقات کو شفاف رکھتے ہوئے صحافی تنظیموں کو بھی شریک رکھا جائے۔ پریس کلب، صحافت کے ’ایوان‘ ہیں، ان کے تقدس کو پامال کرنا نہایت افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دینے والے کسی صحافی پر تشدد کا کوئی جواز قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ ایسے اقدامات کی مستقل روک تھام کا ٹھوس انتظام نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قلعہ عبداللہ، منشیات کیخلاف کارروائی میں 385 ایکڑ کی کاشت تلف
  • امریکی ٹیرف: انڈیا واٹس ایپ اور مائیکروسافٹ کے متبادل دیسی ایپس کو فروغ دینے کے لیے کوشاں
  • ہمارا خطہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، اسحاق ڈار
  • اترپردیش راجرشی ٹنڈن اوپن یونیورسٹی میں آر ایس ایس کی تاریخ پڑھائی جائیگی، کانگریس کا احتجاج
  • آئی پی سی واقعے کی تحقیقات محض رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے: عرفان صدیقی
  • پاکستان اورایتھوپیا میں زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، خوراک کے تحفظ اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے گا
  • ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی
  • 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر اعتراضات چیلنج
  • گوگل کا نوجوانوں کیلئے کیریئرسکالرشپ پروگرام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز مفت
  • ڈی سی مٹیاری کا اینٹی ریبیز کنٹرول پروگرام کے دفتر کا دورہ