پاکستان تحریک انصاف نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور گولان ہائٹس پر قبضے کو قانونی حیثیت دینا خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور گولان ہائٹس پر قبضے کو قانونی حیثیت دینا خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امن صرف منصفانہ دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، جو فلسطینی عوام کی امنگوں اور 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے قاتل ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت مسترد کرتے ہیں، غلام حسین جعفری
اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کی عوام اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم نہیں کرتی اور ہر حال میں فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت مانتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر غلام حسین جعفری کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد غزہ پلان اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قاتل ٹرمپ کے غزہ پلان کی حمایت کو مسترد کرتی ہے، یہ حمایت فلسطینی عوام کے خون سے غداری اور پاکستانی عوام کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں غلام حسین جعفری نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کی عوام اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم نہیں کرتی اور ہر حال میں فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت مانتی ہے، کسی حکومت کو عوامی جذبات کے برعکس کوئی فیصلہ کرنے کا حق نہیں۔ غلام حسین جعفری نے کہا کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ہر حال میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اسرائیل نواز کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔