ایف بی آر کا پہلی سہ ماہی کا ٹیکس شارٹ فال 195 ارب روپے تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 135ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی سے ستمبر تک 3020 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرنے تھے لیکن صرف 2885 ارب روپے اکٹھے ہو سکے، مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ٹیکس ریونیو کا مجموعی شارٹ فال195ارب روپے تک پہنچ گیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں 1230ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کیا گیا، رواں مالی سال سہ ماہی میں ایف بی آر نے 2885 ارب روپے ریونیو اکھٹا کیا جبکہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کا ریونیو کا ٹارگٹ 3020 ارب روپے تھا۔
’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی اعداد و شمار کے بعد ٹیکس ریونیو میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو 30 ستمبر تک 40لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو ئے۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مالی سال ارب روپے سہ ماہی ایف بی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔