اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا گھناؤنا منصوبہ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
تل ابیب/غزہ: عرب اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی امداد کے لیے روانہ "گلوبل صمود فلوٹیلا" کو روکنے کے لیے بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلوٹیلا جب ہائی رسک زون میں داخل ہوا تو اسرائیلی بحری جہازوں نے اس کا گھیراؤ کر لیا اور دو مرکزی کشتیوں کے کمیونیکیشن سسٹم جام کر دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام امدادی سامان غزہ پہنچنے سے روکنے کے لیے کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے اٹلی کے جہاز پیچھے ہٹانے کے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ یہ اسرائیل کو مزید مظالم اور نسل کشی کا موقع دینے کے مترادف ہے۔
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی خبردار کیا کہ پُرامن امدادی مشن پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرم ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ ’سمندری دہشت گردی‘ ہے، حماس
غزہ جانے والے امدادی بیڑے کو روکنے پر حماس نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حماس نے اسے ’’شہریوں کے خلاف قزاقی اور سمندری دہشتگردی‘‘ قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی مذمت کریں۔
حماس کے مطابق یہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی، جس کے دوران جہازوں پر موجود کارکنوں اور صحافیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ اسرائیل کی جارحیت کا ایک اور خطرناک قدم ہے جو اس کے ’’سیاہ ریکارڈ‘‘ میں اضافہ کرتا ہے۔