عمران خان اب سیل سے نکلیں گے، نہ ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اب سیل سے نکلیں گے، نہ ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے۔
کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو ویڈیو لنک ٹرائل کے نام پر دھوکے سے پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے حاضری کے لیے جو طریقہ استعمال کیا، وہ شفاف نہیں تھا۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ انہیں ایک کمرے میں لے جا کر ویڈیو لنک پر تین مرتبہ پیش کیا گیا مگر وہ خود اس کارروائی کی آواز سننے سے محروم رہے۔ عمران خان نے کہا کہ اب وہ اپنے سیل سے بالکل باہر نہیں نکلیں گے اور نہ ہی ویڈیو لنک کے ذریعے کسی سماعت میں شامل ہوں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ یہ غیر قانونی ٹرائل ہے اور وکلا کی موجودگی کے بغیر ان کی کوئی پیشی تسلیم نہیں کی جا سکتی۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف نئے نئے طریقے ایجاد کیے جا رہے ہیں جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے عدلیہ اور پراسیکیوشن پر زور دیا کہ وہ اس قسم کے اقدامات سے گریز کریں اور عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔ یا تو عمران خان کو باقاعدہ عدالت میں پیش کیا جائے یا پھر عدالت کا پینل اڈیالہ جیل جا کر کارروائی کرے۔
انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ عمران خان کو کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی اطلاع نہ ان کے پاس ہے، نہ ہی وکلا کو اس بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے عمران خان کو کہ عمران خان ویڈیو لنک
پڑھیں:
علیمہ خانم کے خلاف پنجاب حکومت متحرک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-3
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے خلاف پنجاب حکومت متحرک ہوگئی جب کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائدادوں کی چھان بین شروع کردی گئی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیے۔ علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائدادوں کی چھان بین کی ہدایت کی گئی، پنجاب بھر سے علیمہ خانم کے نام منقولہ ،غیر منقولہ ،زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔علیمہ خانم کی جائدادوں کا تمام ریکارڈ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو ارسال کیا جائے گا۔