معروف بھارتی اداکار سوا ارب روپے کی منشیات اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
بھارتی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے معروف اداکار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار 32 سالہ وشال برہما کے بیگ سے چنئی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی جس کی مالیت 40 کروڑ بھارتی روپے ( ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔
وشال برہما سنگاپور سے ایئر انڈیا کی پرواز AI 347 کے ذریعے چنئی پہنچے تھے جہاں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے اہلکاروں نے تلاشی لی تو میتھاکولون نامی ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔
تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار کو مبینہ طور پر نائیجیریا کے ایک منشیات فروش گروہ نے بڑی رقم کے عوض یہ بیگ اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اداکار سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ بین الاقوامی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تفتیش کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
وشال برہما نے 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں گزشتہ ماہ ہی رگینی دوویدی اور سنجنا گالرانی بھی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوچکی ہیں۔
ان یہ دونوں اداکارائیں کا تعلق بھی کناڈا فلم انڈسٹری سے تھا اور بنگلور پولیس نے منشیات ریکٹ کے خلاف کارروائی کے دوران ان کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں حراست میں لیا۔
اسی طرح مارچ کے مہینے میں بھی ایک اور اداکارہ رانیا راؤ کو بنگلور ایئرپورٹ پر 14 کلوگرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔
انھیں اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ دبئی سے واپس آ رہی تھیں۔ ان سے برآمد ہونے والے سونے کی مالیت تقریباً 12 کروڑ روپے (تقریباً 38 کروڑ پاکستانی روپے) تھی۔
وہ یہ سونا اپنے جسم کے مختلف حصوں پر چھپا کر لائی تھیں۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ ایک بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک سے جڑی ہوئی تھیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ واقعہ میں اہم پیشرفت ,3 مشتبہ افراد گرفتار
لوئرڈیر(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لوئر دیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری تفتیش کے اہم مرحلے کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نسیم شاہ کے خاندان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو جلد قرارِ واقعی سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب کرکٹ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر نسیم شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس کے مطابق 10 نومبر کی رات تقریباً ایک بج کر 45 منٹ پر نامعلوم افراد نے نسیم شاہ کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی تھی۔
فائرنگ سے دروازوں، دیواروں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حملہ آور فائرنگ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔