پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘روکنے کی شدیدمذمت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘روکنے کی شدیدمذمت کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے کہاکہ فلوٹیلا میں 40سے زائد جہاز اور500بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کیلئے انسانی امداد لے جارہے تھے،فلوٹیلا کارکنان کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے،ترجمان کاکہناتھا کہ اسرائیلی کارروائی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،اسرائیل کی جارحیت اور ناکہ بندی سے 20لاکھ فلسطینی متاثر ہوئے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 3فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان
پاکستان نے فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی غیرقانونی ناکہ بندی کے خاتمے پر زور دیا ہے اور فلوٹیلا کے تمام کارکنان اور رضا کاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ ہے۔
پاکستان نے فلسطینی عوام سے غیرمتزلزل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا اور 1967سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزادفلسطین ریاست کے قیام پر زور دیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔