گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان میں گریٹا تھنبرگ اور پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسرائیلی افواج نے غزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر کارروائی کرتے ہوئے 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جن میں گریٹا تھنبرک اور مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔
یہ افراد فلوٹیلا کی 13 کشتیوں میں سوار تھے جو غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابوکشیک نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 30 اسپین، 22 اٹلی، 21 ترکی اور 12 ملائیشیا کے شہری شامل ہیں۔
???? SENATOR MUSHTAQ AHMED KHAN ARRESTED BY ISRAEL #SenatorMushtaqArrestedByIsrael#GlobalSumudFlotilla #FlotillaUnderAttack
Source: Only one ship has managed to escape i.
ترجمان نے کہا کہ گرفتاریوں کے باوجود مشن جاری ہے اور تقریباً 30 کشتیاں اب بھی بحیرہ روم کے راستے غزہ پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق: “ہمارے رضاکار پرعزم اور باحوصلہ ہیں اور صبح تک غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی پوری کوشش کریں گے۔”
دوسری جانب، پاکستان فلسطین فورم نے انکشاف کیا ہے کہ فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو بھی اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔ فورم کے مطابق صرف ایک مبصر کشتی (observer boat) فرار ہونے میں کامیاب ہوئی، جس پر پاکستانی مندوب سید ازیر نظامی سوار تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Global Sumud Flotilla (@globalsumudflotilla)
پاکستانی وفد کے دیگر اراکین کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطین حامی گروپوں نے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار
اینٹی کرپشن راولپنڈی کا ملزم سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم اقبال سگھیڑا کو پیشی کے لیے لاہور سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم واش روم استعمال کرنے کے بہانے چکری سروس ایریا سے فرار ہوا۔
کرپںشن کیس میں گرفتار سیالکوٹ کے سابق ADCR اقبال سنگھیڑا کی @RwpPolice حراست سے ڈرامائی فرار کی کہانی سنیں، ملزم 13 نومبر کو فرار ہوتا ہے، مقدمہ 2 دن بعد درج ہوتا ہے، ملزم کو لاہور سے راولپنڈی کی عدالت پیش کیا گیا واپسی پر موٹروے ریسٹ ایریا سے ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا???? pic.twitter.com/IerwK2NWU7
— Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 17, 2025
غفلت اور لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ چکری میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل احمد بلال یاسر اور ڈرائیور محرم شہزاد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ملزم کو فرار کروا کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
مقدمے میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ملزم بھائیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور اسے پرائیویٹ گاڑی میں فرار کروایا گیا۔
ملزم اقبال سگھیڑا دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمے میں لاہور جیل میں بند تھا اور اسے اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اینٹی کرپشن پولیس حراست مقدمہ درج ملزم فرار وی نیوز