لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے کچھ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا جبکہ جنوری 2026 کے شروع کا مکمل چاند بھی سپر مون ہوگا مگر اسے 2025 کا حصہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ہر سال 3 یا 4 سپر مون کا نظارہ ہوتا ہے، 7 اکتوبر کو آسمان پر طلوع ہونے والا چاند زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار599 میل کے فاصلے پر ہوگا، یہ 11 ماہ بعد پہلا سپرمون ہوگا، آخری بار ایسا چاند نومبر 2024 میں دیکھنے میں آیا تھا۔

(جاری ہے)

رواں سال کا سب سے روشن چاند نومبر میں دکھائی دے گا جب وہ زمین سے 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔سپر مون اس لئے بھی خاص ہوتا ہے کیونکہ جب یہ افق کے قریب ہوتا ہے تو اپنے حجم سے بھی زیادہ بڑا نظر آتا ہے، سائنسدانوں کے خیال میں مختلف حجم والی اشیاء جیسے درختوں اور عمارات کا چاند سے فاصلہ آنکھوں کو دھوکا دیتا ہے اور چاند معمول سے زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مون کا نظارہ زیادہ بڑا ہوتا ہے

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک بھرکےلیےبجلی کا نیا ٹیرف

  اویس کیانی :کراچی سمیت ملک بھرکےلیےیکم جنوری سےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں تبدیلی سے متعلق نیپراکل سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نےبجلی کمپنیوں کی جانب سےدرخواست نیپرا میں جمع کرارکھی ہے،سال2026 کےپاورپرچیز پرائس کا تخمینہ25.69 سے26.53 روپےفی یونٹ لگایا گیا ہے۔

بجلی کےنئےبنیادی ٹیرف کا اطلاق کے الیکڑک صارفین کے لیے بھی ہوگا،پاورپرچیز پرائس کی درخواست جنوری سےدسمبر2026 کے لیے دی گئی ہے،نیپراسماعت کےبعد اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی. اوروفاقی حکومت کی منظوری سےبجلی کے بنیادی ٹیرف کےحوالے سے فیصلہ ہوگا۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

بجلی کےنئےبنیادی ٹیرف کا اطلاق کے الیکڑک صارفین کے لیے بھی ہوگا۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسزمتاثر: کلاؤڈ فلیئراور پی ٹی اے کا بیان بھی آگیا
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن
  • سہ ملکی سیریز: سری لنکا کو دھچکا، کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی وطن واپس روانہ
  • ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
  • بارڈرز کی بندش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بڑی کمی  
  • کراچی سمیت ملک بھرکےلیےبجلی کا نیا ٹیرف
  • موسمیاتی خطرات میں پاکستان مستقل طور پر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، مصدق ملک
  • پرتشدد تنازعات کے دور میں رواداری و برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے: مریم نواز
  • دنیا میں 589ملین شوگر کے مریض موجود ہیں، ڈاکٹر ثانیہ بشیر