ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر ابوالحسن میری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں اسلامی ممالک کے درمیان اخوت، یکجہتی اور خیرسگالی کے فروغ پر زور دیا۔ اپنی گفتگو میں ڈاکٹر حمیرا طارق نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں اور ایران میں اسرائیل کی دراندازی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کو امریکہ کی آشیرباد حاصل ہے، جو عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے نومبر 2025 میں لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی، جسے ابوالحسن میری نے سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل حلقہ خواتین محترمہ ثمینہ سعید، ناظمہ صوبہ محترمہ شازیہ عبداللہ اور جے آئی یوتھ کی خواتین ذمہ داران بھی شریک تھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار