خضدار میں آپریشن، خواتین کے لباس میں فرار4 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
گرفتار کیے گئے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے لباس میں فرار ہونے والے4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے خواتین کے لباس میں بزدلانہ طریقے سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن فورسز نے انہیں گرفتار کرلیا۔گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیٔرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔