data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے جمعے کے روز ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں جمعے کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جن کا مقصد فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف مظاہروں میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، فلسطینی عوام کے خلاف کسی بھی ظالمانہ اقدام کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔

پارٹی کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ علما کرام جمعے کے خطبات میں ٹرمپ کے متنازع نکات کے خلاف قراردادیں منظور کرائیں گے، جبکہ عوام الناس سے اپیل ہے کہ مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے اپنی دینی غیرت اور قومی حمیت کا ثبوت دیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وائٹ ہاؤس نے غزہ میں تقریباً دو برس سے جاری جنگ کے خاتمے، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور فلسطینی سرزمین کے مستقبل کے حوالے سے 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا۔

اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ خطاب کرتے ہوئے منصوبے کی محتاط حمایت کی تھی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

ڈہرکی،جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل کیخلاف احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈہرکی،اوباڑو گھوٹکی (نمائندہ جسارت)مولانا حزب اللہ جکھرو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی صوبہ سندھ اور تشکیل احمد صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی اور مولانا مفتی محمد یوسف مزاری اور مولانا عبد الرشید لاشاری اور جہانگیر اقبال انصاری امیر جماعت اسلامی ڈہرکی اور مولانا علی حسن منصوری ودیگر رہنماؤں نے فلسطینی سرزمین کی بندر بانٹ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت دیگر انسانی حقوق کے رضاکاروں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاریوں کیخلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پراحتجاج کیا۔ مقررین نے نے شہباز حکومت کو سخت الفاظ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے اور لاکھوں فلسطینی شہیدوں کی لازوال قربانیوں سے کھلواڑ نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ 20 نکاتی امریکی ایجنڈے پر حکومت پاکستان کی خاموش حمایت پاکستانیوں سمیت غیور امت مسلمہ کو کسی صورت قابل قبول نہیں اس لیے حکومت امریکی فاشسٹ حکمران ٹرمپ کی محبت میں فلسطین کی تقسیم میں شامل ہونے کے بجائے اس عمل مخالفت کرے کیونکہ فلسطین کی ساری سرزمین فلسطینیوں کی ملکیت ہے اسرائیلی قابضین ہیں جن کا قبضہ ہم اور فلسطینی اور امت مسلمہ کسی صورت ہر گز قبول نہیں کریں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • ڈہرکی،جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل کیخلاف احتجاج
  • گھارو: جے یو آئی کا صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
  • صمود فلوٹیلا پراسرائیلی حملے، مولانافضل الرحمان کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان
  • اسرائیلی جارحیت اور صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف میڈرڈ‘ بارسلونا اور نابلس میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کررہے ہیں
  • حافظ نعیم الرحمن کا صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • مولانا فضل الرحمان کا صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
  • صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا غزہ صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان  
  • صمود فلوٹیلا پر حملے کی مذمت،  پاکستان فلسطین کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، اسحاق ڈار