ماسکو: شامی سابق صدر بشار الاسد کو زہر سے مارنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو:۔ شام کے سابق صدر بشارالاسد کو زہر دے دیا گیا، تاہم اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 ماہ قبل اقتدار سے ہٹائے گئے شام کے سابق صدر بشارالاسد کو ماسکو میں زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں اسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد اسپتا ل سے فارغ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ بشار الاسد کو زہر دے کر قتل کرنے کا مقصد روس کو بدنام کرنا اور روس کو بشارالاسد کی موت کا ذمہ دار ٹھہرانا تھا۔ بشارالاسد سے اسپتال میں صرف ان کے بھائی ماہرالاسد کو ملاقات کی اجازت دی گئی ۔
واضح رہے کہ 60 سالہ بشار الاسد شام کی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد روس میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ شام میں نئی حکومت نے روس سے بشارالاسد کی حوالگی کا دعویٰ کر رکھا ہے تاہم روس سابق صدر کی حوالگی سے انکاری ہے۔ بشار الاسد کو زہر دینے کے حوالے سے اب تک روسی حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الاسد کو زہر بشار الاسد
پڑھیں:
آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی۔
وفد میں وزیراعظم آزاد کشمیر، رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، سردار یوسف، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی سے ملاقات کرے گا اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے پرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کرے گا۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات سنے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو پاکستان کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بیرون ملک ہونے کے باوجود اس معاملے کا نوٹس لیا۔