Jasarat News:
2025-10-04@16:45:24 GMT

KPC اور KUJ کی اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے حملے کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چودھری، سیکرٹری ریحان خان چشتی اور مجلس عاملہ نے اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے حملے اور صحافیوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کو نہ صرف آزادی صحافت پر کھلا حملہ بلکہ جمہوری اقدار کو روندنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور) سے جاری بیان میں عہدیداروں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات ریاستی جبر کی عکاسی کرتے ہیں، جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ صحافی برادری کو ریاستی اداروں کی جانب سے اس قدر سخت رویے کا سامنا کرنا پڑا ہو، مگر اسلام آباد جیسے حساس مقام پر پریس کلب کو نشانہ بنانا ملک میں میڈیا کیلیے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک طرف حکومت آزادی صحافت کے تحفظ کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے اور دوسری جانب انہی اداروں کے اہلکار میڈیا کو دبانے کیلیے طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اس غیر جمہوری رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ واقعے ملوث اہلکاروں اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ یہ محض ایک کلب پر حملہ نہیں بلکہ صحافت کی اجتماعی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ پریس کلب کسی ایک ادارے کی ملکیت نہیں بلکہ ملک بھر کے صحافیوں کا گھر ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پریس کلب

پڑھیں:

وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ان تمام افراد کے تحفظ کے لیے دعاگو ہیں جن کو اسرائیل نے غیرقانونی حراست میں لیاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کا جرم یہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر جارہے ہیں، یہ بربریت بند ہونی چاہیے، امن کو موقع دینا چاہیے۔ انسانی امداد مستحق افراد کو پہنچنی چاہیے۔

دوسری جانب ترکیہ نے بھی فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو دہشتگردی قرار دیا۔

علاوہ ازیں فلوٹیلا کو روکے جانے کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جرمن دارالحکومت برلن میں مظاہرین نے مرکزی ٹرین اسٹیشن کو بند کردیا۔

یونانی دارالحکومت ایتھنز اور فرانس میں بھی اسرائیلی فوج کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس گردی کی مذمت، صحافیوں کے ساتھ ہیں: فضل الرحمن 
  • نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی
  • پریس کلب پر پولیس کا دھاوا قابلِ مذمت ہے، صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں،مولانا فضل الرحمٰن
  • اسلام آباد پریس کلب پر پولیس دھاوے کیخلاف صحافیوں کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
  • صحافتی تنظیموں کی اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کی مذمت
  • وزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرت
  • اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت
  • وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت
  • غزہ: موت کے سائے میں صحافت