ناظم آباد اور جوہر سے ملنے والے دھڑوں کی شناخت ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں 2 روز قبل مختلف علاقوں سے ملنے والے انسانی دھڑوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات الگ الگ قتل کے مقدمات سے جڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایل سے ملنے والے دھڑ کا سر لنڈی کوتل کے علاقے میں گجر نالے سے برآمد ہوا۔ مقتول کی شناخت 35 سالہ محمد یوسف کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج ہے۔ مقتول یوسف نارتھ ناظم آباد میں 4 دیگر افراد کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور مقامی تندور پر مزدوری کرتا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان قتل کے بعد لاش کا سر ساتھ لے گئے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ میں مکان سے ملنے والے انسانی دھڑ کی شناخت 32 سالہ امداد حسین کے نام سے ہوئی،، جو ٹرک ڈرائیور اور 2 بچوں کا باپ تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے ملنے والے کی شناخت
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔