data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن میں شجرکاری کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کراچی کڈنی انسٹیٹیوٹ بلاک 6 میں شجرکاری کی گئی۔ ڈاکٹر دانیال کی درخواست پر کڈنی سینٹر میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور ڈاکٹر دانیال نے پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر باغات اسد جاوید، اور یوسی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ساتھ ہی چیئرمین گلبرک ٹاؤن نے الطاف حسین حالی اسکول میں بچوں کے ہمراہ بھی پودے لگائے اور ماحولیات کے حوالے سے بچوں کے فن پاروں کا بھی معائنہ کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلیے ان میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ’درخت لگانا صدقۂ جاریہ ہے، یہ نہ صرف ماحول کو سرسبز و شاداب بناتے ہیں بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلیے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ اپنے وسائل کے مطابق ہر سطح پر شجرکاری کو فروغ دیتی رہے گی تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر دانیال نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں سرسبز ماحول مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے سکون اور خوشگوار فضا پیدا کرے گا، جو صحت کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گلبرگ ٹاو ن

پڑھیں:

مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں ترمیم کیخلاف جمعہ کوملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • آل پاکستان پیرا ویٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن کا اہم اجلا س
  • بچوں کے خلاف جرائم ناقابلِ معافی ہیں، ایسے مجرم سماج کے ناسور ہیں، مریم نواز
  • محمد یوسف کا Sector 5-G میں نئی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح
  • سرکاری اسکولوں کو 50کمپیوٹرز کی فراہمی گلبرگ ٹائون کا تحفہ ہے ، منعم ظفر خان
  • بچوں کا عالمی دن! مگر غزہ کے بچوں کے نام
  • ملک میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز
  • سارے بچے من کے اچھے
  • موت کی وادی میں پنپنے والا پودا انسانوں کی بقا میں اہم کردا ادا کر سکتا ہے، مگر کیسے؟