data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کا ماڈل کالونی یوسی 1 کے چیئرمین توفیق الدین صدیقی کے ہمراہ عمر فاروق پارک کا دورہ۔ ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کی ہدایت پر ماڈل کالونی یوسی 1 عمر فاروق پارک کی ازسرنو تعمیر تزئین وآرائش کا کام جاری ہے جس کا جائزہ لینے ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے یوسی چیئرمین توفیق الدین صدیقی، یوسی کوآرڈینیٹر عبدالحسیب، ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ اینڈ روڈ عبدالرحمن بگٹی اور دیگر ٹی ایم سی آفیشلز کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان، یوسی چیئرمین توفیق الدین صدیقی نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، عمر فاروق پارک کے داخلی دروازے کی تعمیر کے کام کی نگرانی کی اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹاو ن چیئرمین ظفر احمد خان

پڑھیں:

بلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمد فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غزہ کے لیے انسانی راہداری اور فلسطین کے لیے انصاف کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیئرڈ کالج یونیورسٹی کا دورہ، طالبات سے خطاب
  • بلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ 
  • ٹنڈوجام: پیپلزپارٹی کے یوسی 66کے چیئرمین کے خلاف ترقیاتی کام نہ کرانے پر پریس کلب پر مظاہرہ کیا جارہا ہے
  • ٹنڈوجام: پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما راول شرجیل انعام میں میونسپل چیئرمین وائس چیئرمین اور اسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ کر رہے ہیں
  • ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی ضیاء القیوم مستعفی
  • چیئرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل خان کا ’’جسارت‘‘ کا دورہ
  • ظفر خان کی زیرصدارت ماڈل کالونی ٹاؤن کونسل کا 24واں اجلاس
  • ٹاﺅن میو نسپل کارپوریشن لانڈھی کے چیئرمین عبدالجمیل خان کا روزنامہ جسارت کے دفتر کا تفصیلی دورہ
  • آزاد کشمیر صورتحال پر تشویش، معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں، سید صلاح الدین