سندھ حکومت کی قدرتی آفات کے دوران ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات نے صوبائی (بارش و سیلاب ایمرجنسی) مانیٹرنگ سیل، سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال کے دوران جاری ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک کل 198,407 افراد بے گھر ہوئے، جن میں سے 115,318 اپنے آبائی مقامات پر واپس جا چکے ہیں۔ صوبے بھر میں 528 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے جبکہ 119 میڈیکل کیمپس میں 151,604 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اس کے علاوہ 100 لائیو اسٹاک کیمپس بھی قائم کیے گئے جن میں 500,173 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور 1,769,162 جانوروں کا علاج و ویکسی نیشن کی گئی۔حکومت سندھ نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی بحران کے وقت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ تمام سرکاری ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے24 گھنٹے سرگرم عمل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک کی عالمی سطح پر پذیرائی
پاکستان کے ہمالیائی گلابی نمک نے بیلجیم میں گلوبل انوویشن ایوارڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار برازیلی صابن کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بیلجیم میں خواتین ایگروٹیک سمٹ میں پاکستان کا قدرتی نمک دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔
وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ گلابی نمک کی خالصت اور معدنی خصوصیات عالمی منڈی میں پاکستان کا مقام بڑھا رہی ہیں۔ ہمالیائی گلابی نمک پاکستان کا قدرتی خزانہ ہے اور بیلجیم میں ایوارڈ جیتنا پاکستان کی عالمی تجارتی اہمیت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور برازیل کے اشتراک سے عالمی معیار کے مصنوعات سامنے آ رہی ہیں۔ عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان کے قدرتی وسائل کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے۔
دوسری جانب تجارتی مشیر ڈاکٹر بابر چوہان نے کہا کہ ہمالیائی نمک اور برازیلی بایو ڈائیورسٹی کا امتزاج عالمی کامیابی ہے۔ سفارت خانہ برازیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برازیل میں تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔