عدالت نے بچیوں کو سوتیلے باپ کے حوالے کرنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-19
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے 2 یتیم بچیوں کو سوتیلے باپ کے حوالے کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس چودھری سلطان محمود نے کیس کی سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد اعظم چغتائی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بچیوں کے حقیقی والد اور والدہ وفات پا چکے ہیں، اس وقت دونوں بچیاں اپنے نانا کے زیرِ کفالت ہیں لیکن ان کے پاس مالی وسائل محدود ہیں۔ وکیل نے کہا کہ بچیوں کے بہتر مستقبل کے لیے ان کا سوتیلا باپ پرورش کرنا چاہتا ہے لہٰذا عدالت بچیوں کو اس کے حوالے کرنے کا حکم دے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچیاں اپنے نانا کے پاس محفوظ ہیں اور انہیں سوتیلے باپ کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہاکہ سوری، بچیوں کو سوتیلے باپ کے حوالے نہیں کر سکتے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست خارج کر دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔