data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-11-13
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہریوں نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی عوامی ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے شہریوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے حالیہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں 18 سے 20 روپے اضافی کرکے 10 سے 12 روپے کمی کرکے عوام کو بے وقوف سمجھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا وہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے شہری دہری اذیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ شہریوں اور تاجر حضرات کا کہنا تھا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر سبزیاں فروٹ اور دیگر اشیا پر پڑھتا ہے سبزیوں کے نرخ فوری طور پر بڑھا دیے جاتے ہیں وجوہات کرایوں میں اضافہ قرار دیا جاتا ہے شہریوں اور تاجروں نے وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کے دعوے کرتی ہے تو دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل مصنوعات کی قیمتوں میں ہر پندرہ دن بعد اضافے سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے وفاقی حکومت فوری طور پر پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت میں اضافے اضافے سے

پڑھیں:

کوئٹہ میں پابندی کے باوجود ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت جاری

بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ میں پابندی کے باوجود غیرقانونی ایرانی پیٹرول کی فروخت مسلسل عروج پر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دعوؤں کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں منی پیٹرول پمپ اور سڑک کنارے اسٹال کھلے عام سرگرم ہیں، جہاں ایرانی پیٹرول پر من مانے ریٹ پر فروخت کیا جارہا ہے۔

گزشتہ 15 روز کے دوران ایرانی پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 250 سے 260 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی اور اب یہ پاکستانی پیٹرول کے تقریباً برابر ہوگئی ہے۔

شہریوں کے مطابق کم قیمت پر دستیاب ہونے کا فائدہ ختم ہو چکا ہے اور حالات پہلے سے زیادہ خراب ہیں۔عوامی حلقوں نے نہ صرف گراں فروشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے بلکہ یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک افراد کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی آشیرباد حاصل ہے، اسی وجہ سے پابندی کے باوجود یہ کاروبار کھلے عام جاری ہے۔

شہریوں نے کہا کہ انتظامیہ صرف بیانات دیتی ہے، عملی کارروائی کہیں نظر نہیں آتی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری نوٹس لے، غیرقانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کرے اور گران فروشوں و ذخیرہ اندوزوں پر سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایل این جی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا
  • کوئٹہ میں پابندی کے باوجود ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت جاری
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش ہے‘ٹرانسپورٹ الائنس
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
  • ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا بڑا اعلان
  • حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کا اضافہ
  • حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے بڑا اعلان کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
  • ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا بڑا اعلان سامنے آ گیا