Daily Mumtaz:
2025-10-04@16:52:37 GMT

جان سینا کا الوداعی مقابلہ دسمبر میں ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

جان سینا کا الوداعی مقابلہ دسمبر میں ہوگا

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) نے لیجنڈری ریسلر جان سینا کے آخری مرتبہ رِنگ میں اترنے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا۔

16 بار کے ورلڈ چیمپئن اور ریکارڈ 17 مرتبہ عالمی اعزاز جیتنے والے جان سینا اپنا الوداعی میچ 13 دسمبر 2025ء کو واشنگٹن ڈی سی کے کیپیٹل ون ارینا میں کھیلیں گے۔

48 سالہ سینا نے رواں سال اعلان کیا تھا کہ 2025ء ان کے کیریئر کا آخری سال ہوگا، وہ دنیا بھر میں فیئر ویل ٹور پر ہیں جس کے دوران انہوں نے ریسل مینیا 41 میں تاریخی طور پر اپنا 17واں ورلڈ ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا اور خود کو WWE کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹار ثابت کیا۔

جان سینا کے کیریئر میں پانچ یو ایس چیمپئن شپ، دو رائل رمبل فتوحات اور بے شمار یادگار رائیولریز شامل ہیں جنہوں نے جدید ریسلنگ کو نئی پہچان دی۔

سینا نے سوشل میڈیا پر اپنے آخری مقابلے کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ون لاسٹ ڈانس، فائنل فائنل 13/12/25۔

ابھی تک ان کے حریف کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم یہ میچ WWE کی تاریخ کے سب سے جذباتی اور یادگار مقابلوں میں شمار ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اسرائیل نے قبضے میں لے لیا

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اسرائیل نے قبضے میں لے لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پولینڈ کے جھنڈے والی اس کشتی پر 6 افراد سوار تھے۔

اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیوں کو قبضے میں لے کر تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، بارسلونا کی سابق میئر ادا کولو اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی جیل انتظامیہ کے مطابق 200 سے زائد کارکنان کو صحرائے نقب کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف آبادی و امیگریشن اتھارٹی کے تحت کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب کشتیوں کو قبضے میں لینے اور گرفتاریوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔

کولمبیا نے ردِعمل میں اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے اور فری ٹریڈ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ جرمنی، فرانس، برطانیہ، اسپین، یونان اور آئرلینڈ نے بھی عملے کے حقوق کے احترام پر زور دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی نمائندہ فرانچسسکا البانیز نے اسرائیل کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا دسمبر تک 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم
  • اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی روک لیا، 500 کارکنان گرفتار
  • گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اسرائیل نے قبضے میں لے لیا
  • کراچی، پولیس مقابلہ، ہاؤس رابری و کار لفٹنگ گینگ کے 5 زخمی ملزمان سمیت 7 گرفتار
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
  • بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ کرکے دشمن کو شکست دیں گے،فیصل معیزخان
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا اعلان، ہراہل خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟
  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان آج بنگلا دیش سے مدمقابل ہوگا