امریکی محکمہ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بڑے کرائے کے قتل کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے جس میں بھارتی سرکاری اہلکار نکھل گپتا ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف

نکھل گپتا کو چیک ری پبلک سے گرفتار کر کے امریکا منتقل کیا گیا، جہاں اس پر ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نکھل گپتا بھارت کے ایک سرکاری عہدیدار کے کہنے پر اس منصوبے میں شامل ہوا اور قتل کے لیے روابط اور مالی لین دین کا بندوبست کیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران اس نے الزامات سے انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس کی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس سازش کے دوران پاکستان یا نیپال میں ایک اضافی قتل کی منصوبہ بندی کا تذکرہ بھی کیا گیا تھا۔

چیک ری پبلک کی عدالت نے نکھل گپتا کی امریکا حوالگی کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اسے وہاں منتقل کیا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس نہ صرف ایک سنگین فوجداری معاملہ ہے بلکہ اس کے سفارتی اور بین الاقوامی اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی محکمہ انصاف بھارتی ایجنٹ پاکستان چیک ری پبلک نیپال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکی محکمہ انصاف بھارتی ایجنٹ پاکستان چیک ری پبلک نیپال میں بھارتی

پڑھیں:

امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (صباح نیوز)پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے 23سے 26 ستمبر تک کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سمیت کاروباری رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں اور توانائی، ٹیکنالوجی، معدنیات و ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں
نے امریکی بحری جہاز کے کراچی آمد پر پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ تقریب میں شرکت کی اور ڈیف ریچ اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں سماعت سے محروم بچوں کے لیے کے ایف سی پاکستان کی سماجی خدمات کو سراہا۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، اب تک 80 امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر چکی ہیں جو لاکھوں افراد کو براہِ راست و بالواسطہ روزگار فراہم کر رہی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اختراع کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
 

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا بحری تعلقات میں نئی پیش رفت، کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل سے ملاقات کی
  • بھارتی ایجنٹوں نے پاکستان اور نیپال میں قتل کی منصوبہ بندی کی، امریکی حکام
  • امریکا نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی
  • ٹرمپ کا ویزہ وار مودی کی سفارتی شکست
  • پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت؛ بلومبرگ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
  • امریکی صدر سے ملاقات بہت حوصلہ افزا تھی،امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیارہے‘ شہبازشریف
  • امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور
  • صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
  • بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو 114 سال قید کی سزا، انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ