وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی،گدھوں کی کھالوں کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دے دی گئی، صرف گوادرفری زون میں منظور شدہ اوررجسٹرڈ مذبح خانوں سے حاصل کی گئی گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر 2015 پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔ای سی سی نے 3 ستمبر 2015 کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی، حکام کے مطابق چین کے ساتھ گدھے کے گوشت اور کھالوں دونوں کے لئے برآمدی پروٹوکولز موجود ہیں، ان پروٹوکولز کے تحت سخت سرکاری نگرانی کی جائے گی، صرف منظور شدہ افزائشی فارموں کے گدھوں کو استعمال کیا جائے گا، اسی طرح تمام کارروائیوں کو قریب سے منظم کیا جائے گا۔وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی گدھے کے گوشت اور کھالوں کو ٹھکانے لگانے کے امور دیکھے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام آباد کے کھنہ تھانے کی حدود میں معمول کی چیکنگ کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، 2 ہنڈا 125 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ڈاکو واردات کی نیت سے علاقے میں موجود تھے۔
پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد
ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران پولیس کے 2 جوانوں کو سیدھی گولیاں لگیں۔
تاہم حفاظتی اقدامات، بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان سے بچ گئے۔
پولیس کی فوری جوابی کارروائی میں 3 ڈاکو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، جنہیں بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے راہزنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد بلٹ پروف جیکٹ پولیس تھانہ کھنہ کھنہ مسلح ڈاکو ہیلمٹ