لوگ سوال کرتے ہیں مغربی لباس اور نیل پالش میں نماز قبول ہوگی؟ یشما گل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ میں مذہبی معاملات پر لوگوں کے سوالوں کا جواب دینا اہم نہیں سمجھتی اللہ دلوں کا حال بہتر جانتا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ یشما گل نے بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وقفے میں وہ نماز ادا کرنے گئیں، اس وقت انہوں نے مغربی لباس پہن رکھا تھا اور ناخنوں پر نیل پالش بھی لگی ہوئی تھی۔
اس موقع پر کاسٹ میں شامل ایک جونیئر اداکارہ نے سوال کیا کہ ’’آپ کی نماز کیسے قبول ہوگی؟‘‘۔ یشما گل نے بتایا کہ انہوں نے اس موقع پر کوئی جواب نہیں دیا لیکن دل میں یہ سوچا کہ عبادت قبول کرنا انسانوں کا نہیں بلکہ اللہ کا اختیار ہے اور وہ میرے معاملات بہتر جانتا ہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی طالب علم امتحان میں شریک ہی نہ ہو تو یقیناً وہ فیل ہو جاتا ہے، لیکن جو طالب علم امتحان میں بیٹھ جائے تو اسے کچھ نہ کچھ نمبر مل ہی جاتے ہیں۔ اسی طرح اللہ بہتر جانتے ہیں کہ کس کی عبادت کو کس طرح قبول کرنا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ نماز کی ادائیگی کے لیے مقررہ طریقہ کار اور آداب کو ضرور اپنانا چاہیے، تاہم اگر کسی صورت میں مکمل پروٹوکول ممکن نہ ہو تو بھی نماز ترک کرنے کے بجائے کم از کم فرض ادا کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یشما گل
پڑھیں:
داؤد ابراہیم کے بھانجے کی پارٹی میں شرکت کا معاملہ، اداکارہ نورا فتیحی نے خاموشی توڑ دی
بالی ووڈ اداکارہ و رقاص نورا فتیحی نے اپنے خلاف گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ممبئی میں منعقد ہونے والی مبینہ منشیات پارٹیوں میں شریک تھیں۔
نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں ان خبروں کو ’جھوٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نام بلاجواز اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو نورا فتیحی جیسا بنانے کی ضد کا انجام کیا ہوا؟
انہوں نے لکھا کہ میں پارٹیز میں شرکت نہیں کرتی۔ میں مسلسل سفر میں ہوتی ہوں اور اپنا بیشتر وقت کام میں گزارتی ہوں۔ میرا ان افراد سے کوئی تعلق نہیں جن کا ایسی سرگرمیوں سے واسطہ ہو۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں چھٹی کے دن میں گھر، دبئی کے ساحل یا اپنے اسکول کے دوستوں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں۔ میرا پورا دن و رات میرے کام، خوابوں اور اہداف پر صرف ہوتا ہے۔ نورا نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ہو۔ ماضی میں بھی جھوٹ کے ذریعے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، مگر اس بار میں خاموش نہیں رہوں گی۔
نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ براہِ مہربانی میرا نام اور تصویر ایسے معاملات میں استعمال نہ کی جائے جن سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی کی ہلاکت کی خبریں، سچائی کیا ہے؟
نورا فتیحی کا بیان ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ، شردھا کپور اور دیگر بالی ووڈ سلیبریٹیز مبینہ طور پر ایک گرفتار منشیات فروش محمد سلیم محمد سہیل شیخ المعروف ’سہیل‘ کی جانب سے منعقد کی گئی ریو پارٹیوں میں شریک ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق اس نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ وہ یہ پارٹیوں بالی ووڈ اور فیشن انڈسٹری کی شخصیات کے لیے منعقد کرتا تھا، جن میں داؤد ابراہیم کے بھانجے علی شاہ پارکر نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار سعود کی نورا فتیحی سے ملاقات، اہلیہ نے ویڈیو کیوں وائرل کی؟
گزشتہ ماہ شیخ کو دبئی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا اور اس وقت وہ اینٹی نارکوٹکس سیل (ANC) کی گھاٹ کوپر یونٹ کی تحویل میں ہے۔ اے این سی کے اہلکاروں نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ شیخ کے اعترافی بیان میں نامزد کیے گئے سلیبریٹیز سے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ۔ نورا فتیحی نورا فتیحی پارٹی