ٹرمپ کا حماس کو معاہدہ قبول کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔
ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔
امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے جنگجوؤں کی بھی جان بچ جائے گی۔
ٹرمپ نے فلسطینیوں کو بھی خبردار کیا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تائیوان کو اسلحہ فروخت کی منظوری‘ امریکا کے چین کیساتھ معاملات بگڑنے کا خدشہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-01-18
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی جس سے چین اور امریکا کے تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پہلی بار تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، تائیوان 330 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت ایف 16، سی 130 کے پرزے خریدے گا۔ اس معاملے پر چینی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خود مختاری اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے، امریکا باضابطہ طور پر ون چائنہ پالیس کی حمایت کرتا ہے۔